منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر زخمی ہونے والا فوجی اہلکار دم توڑ گیا

جموں،  جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہپور علاقے میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی شام کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ بارے کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار منگل کی صبح دم توڑ گیا۔

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند نے بتایا کہ پیر کی شام کو شاہپور علاقے میں ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا لانس نائیک محمد جاوید ساکن کھاگریہ بہار نامی فوجی اہلکار منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب دم توڑ گیا۔

 پیر کی شام طرفین کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک فوجی اہلکار کی ہسپتال پہنچاتے ہی موت واقع ہوئی تھی تاہم دوسرا فوجی اہلکار لانس نائیک محمد جاوید منگل کی صبح دم توڑ گیا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img