جموں، جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں حکام نے منگل کی صبح کرشنا گھاٹی روڑ کو بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کی طرف سے آئی ای ڈی جیسی ایک شئی کو ناکارہ بنانے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لئے دوبارہ بحال کیا۔
بتادیں کہ پیر کی شام کو گشت کے دوران سیکورٹی فورسز نے کرشنا گھاٹی روڑ پر ایک پل کے نزدیک ایک مشکوک سٹیل کے ڈبے کو پایا تھا جس کے بعد روڑ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو بند کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا منگل کی صبح بم ناکارہ بنانے والے ایک اسکارڈ نے بغیر کوئی نقصان پہنچائے اس مشکوک شئی کو ناکارہ بنایا اور بعد ازاں روڑ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو بحال کیا گیا۔





