منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، عمران خان کی تصویر لگادی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرگرم معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کو ہیک کر کے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی گئی اور پاکستان سے محبت کا پیغام بھی دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کیا تھا۔

ہیکر نے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کے تعارف میں لکھا کہ ‘پاکستان سے محبت کرنے والا اداکار۔’

ایک ٹویٹ میں بھارتی ریاستوں میں رمضان میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حوالہ بھی دیا گیا اور بھارت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ہیکر نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ ترکی کا پرچم بھی جاری کیا۔

بعد ازاں امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ سے عمران خان کی تصویر اور تمام ٹویٹس کو ہٹا دیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹویٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 3 کروڑ 74 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ وہ ایک ہزار 853 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img