بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر میں ہڑتال جاری

ایشین میل نیوز ڈیسک

سری نگر، انصار غزوۃ الہند کے بانی و چیف کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے خلاف جہاں جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں میں پیر کے روز مسلسل چوتھے روز ہرتال رہی وہیں انتظامیہ نے وادی میں ریل سروس اور بیشتر تعلیمی اداروں کو بھی بنا بر احتیاط بند رکھا تاہم شہر خاص کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے گرد وپیش جمعہ کے روز عائد کی گئی پابندیوں کو پیر کی صبح ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں میں پیرکے روز لگاتار چوتھے دن مکمل تعزیتی ہڑتال رہی۔ بیشتر ضلع ہیڈکواٹروں میں بازاروں میں سناٹا چھایا رہا، دکانیں اور دیگر تجارتی سرگرمیاں مفلوج رہیں، سرکاری دفاتر میں بھی کام کاج متاثر رہا اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک جنگجو کمانڈر کے آبائی گاؤں نور پورہ میں واقع رہائش گاہ پرپیر کے روز بھی تعزیت پرسی کے لئے دن بھر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں پانچویں روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔
ادھر وادی میں پیر کے روز ریل سروس ایک بار پھر بند رہی۔ ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ حکام کی طرف سے تازہ ایڈوائزری موصول ہونے کے بعد وادی میں ریل سروس معطل رکھی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img