سرینگر:محکمہ پی ایچ ای کے مستقل وعارضی ملازمین سوموار کو اپنے مطالبات کو لیکر سرینگر میں صدائے احتجاج بلند کی ۔وہ واجب الادا تنخواہیں واگذار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔

پی ایچ ای ملازمین کی ایک خاصی تعداد پرتاپ پارک سرینگر میں جمع ہوئے ،جہاں انہوں نے واجب الادا تنخواہ کی واگذاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر اٹھا رکھے تھے ،جن پر اُنکے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مطالبات کو پورے کرنے کے حوالے سے زبانی جمع خرچ کی اور بقول انکے جھوٹے وعدے کئے ۔