نئی دہلی، : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر نتن گڈکری کے 62 ویں سالگرہ پر انہیں مبارک باد دی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’میرے عزیز ساتھی نتن گڈکری جی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد۔ گڈکری جی نے ایک بہترمنتظم کارکے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے عوام کی سطح پر بی جے پی کو مضبوط کیا ہے اور وہ ایک شاندار وزیر ہیں، جنہوں نے نئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے. میں ان کی درازئی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں‘‘۔
یو این آئی





