جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

وشوناتھ کی نگری میں آج مودی کا اظہار تشکر

وارانسی،  :  زبردست اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعظم کاعہدہ لینے سے پہلے نریندر مودی پیر کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں واقع کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ارچنا کر نے کے بعد عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی صبح سوا نو بجے کے بعد بابت پور واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں گے، جہاں اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی سینئر لیڈر ان کا استقبال کریں گے۔
مسٹر مودی کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ارچنا کے ساتھ اپنی’آبھار یاترا‘(دورہ اظہار تشکر) کی شروعات کریں گے۔ باضابطہ طریقے سے پوجا ارچنا کرنے کے بعد وہ بڑالال پور واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے ہست کلا سنکل جائیں گے، جہاں ان کے اعزاز میں منعقد ایک استقبالیہ تقریب میں پارٹی کے سربراہ عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرکے ان کاشکریہ ادا کریں گے۔ اس موقع پر بی جے پی صدر امت شاہ، ریاستی صدر ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے، پردیش کے کئی وزیر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔
جاری،یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img