منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

بی جے پی کی جیت کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کو جاتا ہے: عمر عبداللہ

ایشین میل نیوز ڈیسک

 

سری نگر، :نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور این ڈی اے کی جیت کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو جاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے ایک بہت ہی پیشہ ورانہ مہم چلائی جس کے نتیجے میں پارٹی کو مزید پانچ سال تک حکومت کرنے کا موقع نصیب ہوا۔


عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘ایگزٹ پول سرویز درست ثابت ہوئے۔ اب صرف بی جے پی اور این ڈی اے کو مبارکباد پیش کرنا باقی رہ گیا ہے۔ جیت کا کریڈٹ پی ایم مودی صاحب اور مسٹر امت شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے ایک فاتح اتحاد قائم کیا اور ایک بہت ہی پیشہ ورانہ مہم چلائی۔ اس کے بدولت انہیں اگلے پانچ سال بھی ملے’

Popular Categories

spot_imgspot_img