جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

پلوامہ:سرگرم جنگجو کے بھائی کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

ایشین میل نیوز ڈیسک

پلوامہ:جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک گائوں سے جمعرات کی صبح ایک شہری کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی۔پولیس نے مذکورہ شہری کی شناخت ظہور احمد کے بطور کی۔

اطلاعات کے مطابق قصبہ پلوامہ سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع نائیرا نامی گائوں میں مذکورہ شہری کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح مذکورہ گائوں میں رہائش پذیر بعض شہریوں نے سر راہ انسانی نعش دیکھی ،جسکے ساتھ ہی گائوں میں سرا سیمگی پھیل گئی ۔

اس موقع پر پولیس کو مطلع کیا گیا اور اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی اور طبی لوازمات پر کرنے کے بعد  نعش کو آخری رسومات انجام دینے کےلئے ورثا کے سپرد کردیا ۔

پولیس نے معاملے کی نسبت ایک مقدمہ بھی درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ایک میڈیا رپورٹ میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ظہور احمد ،حزب المجاہدین سے وابستہ سرگرم جنگجو عرفان احمد کا بھائی تھا ۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img