ایشین میل نیوز ڈیسک
شوپیان:یاری ون شوپیان کے جنگلی علاقے میں منگل کی سہ پہر کو فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان اُس وقت معرکہ آرائی شروع ہوئی ،جب یہاں تلاشی کارروائی کے دوران طرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 23پیرا،44آر آر ،جنگجو مخالف پولیس اسکارڈ (ایس اوجی ) اور مرکزی پولیس فورس (سی آر پی ایف ) نے مشترکہ طور پرشوپیان کے یاری ون جنگل میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ جنگل میں جنگجوئوں کا ایک گروہ موجود ہے اور اسی اطلاع کی بنیاد پر یہاں فورسز نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔
ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران جب فورسز کی ایک پارٹی مخصوص مقام کی طرف بڑھ رہی تھی ،تو اس دوران ان کا آمنا سامنا جنگجوئوں سے ہوا ۔
فوج وفورسز کی نفری دیکھتے ہی جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا۔
ایک رپورٹ میں پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس مقام پر جنگجوئوں موجود تھے ،وہاں تک فورسز پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ طرفین کے مابین آمنا سامنا بھی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگلی علاقے میں ایک سے تین جنگجوئوں پر مشتمل ایک گروہ موجود ہے ،جو فورسز نرغے میں پھنس گیا ہے ۔
(مزید تفصیلات کا انتظار ہے )





