مقدس مشن کی آبیاری اور تکمیل تک پر امن جدوجہد جاری رہیگی:میرواعظ

مقدس مشن کی آبیاری اور تکمیل تک پر امن جدوجہد جاری رہیگی:میرواعظ

ایشین میل نیوز ڈیسک

 سرینگر::حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے 21 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مشن کی آبیاری اور تکمیل تک پرامن جدوجہد جاری رہے گی ۔

میر واعظ عمر فاروق نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پرسلسلہ وار ٹویٹس کرکے کیا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں تحریر کرتے ہوئے کہا:’قوم آج اپنے  بلند پایہ اوربے لوث دینی و سیاسی قائد شہید ملت ؒ ،۲۱ مئی کے شہدائے حول اور شہید حریت سمیت جملہ شہداء کشمیر کو ان کی عظیم قربانیوں کیلئے عقیدت و محبت کے پھول اس عزم کےساتھ پیش کررہی ہے کہ ان کے مقدس مشن کی آبیاری اور تکمیل تک ہماری پر امن جدوجہد جاری رہیگی‘۔

ایک اور ٹویٹ میں میر واعظ نے تحریر کرتے ہوئے کہا:’انتظامیہ کی جانب سے شہر میں سخت ترین بندشیں، مزار شہداء عیدگاہ سرینگر پر سخت پولیس اور فورسز کا پہرہ لوگوں کو اپنے محبوب قائد شہید ملت کے تئیں خراج عقیدت سے بظاہر روکنے کیلئے ہے لیکن یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ شہید ملت اور دیگر شہداء عوام کے دلوں میں رہتے اور بستے ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.