ایشین میل نیوز ڈیسک
نئی دہلی ::::مرکز میں واضح اکثریت کے ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کی پھر سے حکومت بننے کی وزیراعظم نریندرمودی کی بات صحیح ثابت ہوتی ہے تو یہ لوک سبھا انتخاب تاریخ رقم کرے گا ۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ انکی حکوت واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آرہی ہے اور ایسا طویل عرصہ کے بعد ہونے جارہاہے ۔سترہویں لوک سبھا کی انتخابی مہم ختم ہونے سے عین قبل انکا یہ دعوی صحیح ثابت ہواتو 1971کے انتخابات کے بعد پہلی بار ایسا ہوگا جب کوئی پارٹی اور وزیراعظم مسلسل دوسری بار واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیگا ۔اس کے علاوہ مسٹرمودی کے نام ایک اور ریکارڈ درج ہوگا ۔وہ پانچ سال کی میعاد پوری کرکے مسلسل دوسری بار وزیراعظم کے عہدے پر پہنچنے والے تیسرے لیڈر ہونگے ۔

ابھی تک ہوئے سترہ لوک سبھا انتخابات پر نظر ڈالی جائے تو پہلے تین انتخابات تک ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی قیادت میں تین بار کانگریس کی اکثریت والی حکومت اقتدارمیں آئی ۔تیسری لوک سبھا کی میعادکے دورارن تین وزائے اعظم بنے ۔پنڈت نہرو کے 1964میں انتقال کے بعد لال بہاد رشاستری وزیراعظم بنے لیکن 1966میں انکا انتقال ہوگیا اور اسکے بعد پنڈت نہر کی بیٹی اندراگاندھی وزیراعظم بنیں ۔سال 1967کے انتخابات میں اندراگاندھی کے وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے کانگریس نے لوک سبھا میں اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائی ۔

اندراگاندھی کے ہی وزیراعظم رہتے ہوئے 1971میں کانگریس کی پھر سے اکثریت والی حکومت بنی تھی ۔اس کے بعد سے ابھی تک ایسا نہیں ہوپایاہے اور اگر اس انتخاب میں بی جے پی کے واضح اکثریت کےساتھ مسٹر مودی وزیراعظم بنتے ہیں تو تاریخ بنے گی ۔





