منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ڈی جی پی کا دورہ جنوبی کشمیر، سیکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر:ڈائرےکٹر جنرل آف پولےس دلباغ سنگھ نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اپنے دورے کے دوران پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران پر زوردیا کہ وہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کریں ۔

پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق ڈائرےکٹر جنرل آف پولےس دلباغ سنگھ جن کے ہمرہ آئی جی پی کشمےر بھی تھے، نے جمعہ کو جنوبی کشمےر کے پلوامہ اور شوپےان اضلاع کا دورہ کیا ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران ریاستی پولیس سربراہ نے جنوبی کشمیر کے ان دونوں اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ان دونوں اضلاع میں پولیس کی جانب سے درباروں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

پولےس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے پولےس اور دےگر فورس کو حال ہی میں منعقد پارلمانی انتخابات کو خوش اصلوبی کے ساتھ منعقد کرانے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے پولےس اور سےکورٹی فورس کو اس بات کےلئے بھی سراہانہ کی جس کے تحت انہوں نے ملی ٹنسی کے خلاف زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈی جی پی نے جوانوں اور افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کریں اور جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر ریاست میں دائمی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

ڈی جی پی نے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان اضلاع میں سےکورٹی صورتحال کا جائزہ لےا۔ ایس ایس پی شوپیان اور ایس ایس پی پلوامہ نے ڈی جی پی کو متعلقہ اضلاع کے بارے میں موجودہ سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img