بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بھدرواہ ہلاکت خیز واقعہ پر پولیس کا ردِ عمل

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر:: پولیس ترجمان نے بھدرواہ ہلاکت خیز واقعہ کے حوالے سے اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض میڈیا چینلز نے یہ خبر نشر کی کہ

بھدرواہ میں گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت  ہوئی ہے جبکہ یہ خبر بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہے ۔

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اب تک اس واقعہ کی نسبت کی گئی تحقیقات سے ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آیا ۔

ان کا کہناتھا کہ نہ تو ابھی اس قتل کے بارے میں ملزم کی نشاندہی ہوئی اور نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہوسکی ۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایسی رپورٹنگ جس سے امن وقانون میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے ، کو مسترد کیا جاتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img