ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر: جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے بانڈی پورہ واقعہ کی نسبت سومو ٹو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی کو( اسٹیٹس رپورٹ)یعنی اب تک کی گئی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے بدھ کو سمبل مبینہ عصمت ریزی واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ واقعہ کی نسبت اب تک کی گئی تحقیقات کے بارے میں عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔
ایک رپورٹ کے مطابق آئی جی پی کشمیر کو جمعہ تک اس کیس سے متعلق کی گئی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔ حالیہ واقعات میں یہ پہلا موقع ہے جب عدالت عالیہ جموں وکشمیر کی چیف جسٹس نے کسی معاملے کا سومو ٹو نوٹس لیا ہو۔
یاد رہے کہ آٹھ مئی کو سمبل بانڈی پورہ میں مبینہ طور تین سالہ معصوم کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا جس پر وادی بھر میں احتجاجی لہر پھیل گئی ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے رکھا جبکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس مقصد کےلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) بھی تشکیل دی گئی ہے ۔،
ادھر سماج کا ہر طبقہ اس معاملے کی جنگی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے ۔





