بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
11.1 C
Srinagar

سمبل سانحہ:درجنوں مقامات پر پُرتشدد مظاہرے کئی مضروب

ویب ڈیسک

سرینگر:سمبل باندی پورہ سانحہ کے خلاف پوری وادی میں احتجاجی لہر چھیڑ چکی ہے جبکہ واقعہ کے خلاف عوامی غم وغصہ میں شدید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

سانحہ سمبل پر وکلا نے بھی احتجاجی ریلی

مظاہرین دارالحکومت سرینگر میں جگہ جگہ سڑکوں پر نکل کر واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج ہے ،جس دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان شدید نوعیت کی پر تشدد جھڑپیں بھی ہوئیں ۔

سانحہ سمبل پر خواتین اور طالبات سراپا احتجاج

 اطلاعات کے مطابق سرینگر کے سعدہ کدل،گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں اس سانحہ کیخلاف مظاہرے ہوئے،جس دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس وفورسز ایکدوسرے سے الجھ پڑے ۔

کئی مقامات پر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا

مظاہرین نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھرائو کیا جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کے علاوہ پیلٹ فائرنگ بھی کی ۔عینی شاہداین نے بتایا کہ فورسز کارروائیوں اور پتھارئو کے نتیجے میں کئی افراد مضروب ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔کئی مقامات پر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مظاہرین نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود کردی

مظاہرین میں زیادہ تر نوجوان اور طلبہ شرکت کررہے ہیں ۔آخری اطلاعات ملنے تک درجنوں علاقوں میں بیک وقت پھوٹ پڑے احتجاجی مظاہرے ہنوز جاری ہے ۔

کئی مقامات پر مظاہرین اور فورسز ایکدوسرے سے الجھ پڑے

Popular Categories

spot_imgspot_img