منگل, نومبر ۱۱, ۲۰۲۵
6.1 C
Srinagar

سوپور میں مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی بند

ایشین میل نیوز ڈیسک

سوپور:شمالی ضلع بارہمولہ کے میوہ صنعتی قصبہ سوپور میں سنیچر کو مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال ہے ۔یہ ہڑتال شوپیان میں ایک معرکہ آرائی  کے دوران جاں بحق ہوئے مقامی جنگجو کمانڈر کی یاد میں کی جارہی ہے۔

قصبہ بھر میں تمام دکانات اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی معمولی نوعیت کی حرکت دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں غائب ہی ہیں ۔

انتظامیہ کی ہدایت پر شمالی قصبہ سوپور میں احتیاطی اقدامات کے تحت بعض تعلیمی ادارے بند ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق ڈگری کالج سوپور ،ہائی سیکنڈ ری اسکول بائز وگرلز میں تد ریسی عمل معطل رکھیا گیا ہے ۔

ادھر قصبہ میں انٹر نیٹ خدمات کو بھی معطل رکھا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ماڈل ٹائون سوپور سے تعلق رکھنے والا اشفاق احمد صوفی عرف عبداللہ بھائی جمعہ کی علی الصبح جنوبی ضلع شوپیان میں مختصر گولیوں کے تبادلہ کے دوران جاں بحق ہوا تھا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img