منگل, نومبر ۱۱, ۲۰۲۵
6.1 C
Srinagar

کشمیر شاہراہ جزوی طور پر ٹریفک کےلئے کھول دی گئی

ایشین میل نیوز ڈیسک 

سرینگر:کشمیر کےلئے اقتصادی طور شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سرینگر ۔جموں شاہراہ کو جزوی طور پر درماندہ گاڑیوں کےلئے کھول دیا گیا ۔اس شاہراہ پر پچاس گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی آمد ورفت بحال کردی گئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو جمعہ کی شب کو ہی جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔حکام کے مطابق ڈگڈول کے مقام پر شاھراہ سے اُن رکاوٹوں کو ہٹایا گیا ،جو لیںڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی تھیں ۔

حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی اور تازہ ٹریفک کو شاہراہ کے مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد چلنے کی اجازت دی جائیگی ۔

یاد رہے کہ ڈگڈول کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے ملبے کو ہٹایا جاتا تھا ،،تاہم تازہ پسیاں گرآنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی دوسرے دن بھی روک دی گئی ۔

شاہراہ بند رہنے سے مختلف مقامات پر 2500 بھاری گاڑیاں جن مال بردار ٹرکیں بھی شامل تھیں اور500 ہلکی گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی تھیں ۔

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img