پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

لیہہ میں صحافیوں کو پیسے دینے کا کوئی کلچر نہیں: صدر پریس کلب لیہہ

لیہہ،  لیہہ معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے پریس کلب لیہہ کے صدر مورپ سٹینزن نے کہا کہ ہمارے یہاں صحافیوں کو پیسے دینے یا لینے کا کوئی کلچر نہیں ہے۔


سٹینزن نے کہا جب ہم نے بی جے پی کے لیڈروں سے کہا کہ یہاں یہ کلچر نہیں ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہر جگہ ہوتا ہے اور جموں میں بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے لفافوں میں پیسے دینے کی کوشش کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ‘پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی ہم سب اٹھنے لگے، میں آگے بیٹھا ہوا تھا، تو انہوں نے ہمارے چار ممبروں کو لفافے دیے، ایک ممبر نے جب لفافے میں دیکھا تو اس میں پانچ سو کے نوٹ بھرے ہوئے تھے’۔

سٹینزن نے کہا کہ بی جے پی کے ایم ایل سی وکرم رندھاوا نے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور دوسری لیڈروں کی موجودگی میں یہ لفافے ہمارے ممبروں کو تھمادیے۔
انہوں نے کہا ‘وہاں وکرم رندھاوا اور بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ بھی موجود تھے، تو ہمارے ایک ساتھی کو شک ہوا تو اس نے لفافہ واپس دیا
لیکن جب انہوں نے واپس نہیں لیا تو اس نے لفافے کوزبردستی ٹیبل پر رکھا اور اسی وقت ہمیں پتہ چلا کہ یہ لوگ ہمیں پیسے دے رہے ہیں’۔

پریس کلب لیہہ کے صدر نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ یہاں اس کا کوئی کلچر نہیں ہے اور ایسا کرکے آپ نے ہمیں ٹھیس پہنچائی ہے لیکن اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہر جگہ ہوتا ہے اور جموں میں بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے ضلع الیکشن افسر کو اس بارے میں مطلع کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img