سری نگروادی کشمیر کو ملک و بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک جانے سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شاہراہ پر بدھ کے روز ٹریفک سری نگر سے جموں حسب معمول چل رہا تھا کہ ضلع رام بن کے آئرن اسٹینڈ ڈگڈال پر گذشتہ شب چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک گئے جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوئیں اورجمعرات کی صبح سے ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر کم سے کم 15 سو بڑی گاڑیاں جبکہ کم سے کم تین سو چھوٹی گاڑیاں درماندہ ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے میں پورا دن لگ سکتا ہے اور اس کے بعد ہی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوسکتا ہے۔تاہم شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے۔
یو این آئی