شملہ، : ہماچل پردیش کے ضلع مانڈی میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
شملہ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر من موہن سنگھ نے بتایا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے ضلع مانڈی میں صبح 4 بجکر 32 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریختر پیمانے پر 4 اعشاریہ2 پوائنٹ تھی۔
زلزلے کا مرکز 31.3 ڈگری شمالی طول البلد اور 77 ڈگری مشرقی ارض البلد کے درمیان پہاڑی علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی۔