اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جنوبی کشمیر :مزید 19 افراد گرفتار،دھماکے میں دو زخمی

پلوامہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران مزید19 افرادگرفتار

ایشین میل  نیوز ڈیسک

 

سرینگر/فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مزید19 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔یہ گرفتاریاں پلوامہ کے تین گائوں، گڈورہ، نیوہ اور پاریگامی میں گذشتہ رات کے دوران چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

پولیس ذرائع نے مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان کی مختلف سنگبازی کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

گذشتہ روز پلوامہ ضلع میں ہی 21افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں 6مئی کو لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کیلئے حفاظتی بندو بست سخت کیا جارہا ہے۔

جنوبی کشمیر میں بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کو اُس وقت دو بچے زخمی ہوگئے جب ایک بارودی شیل اچانک پھٹ پڑا۔یہ واقعہ کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں پیش آیا اور اس کی وجہ سے12سالہ شاہد اور11سالہ اخلاق نامی کمسن بچے زخمی ہوگئے۔

دونوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اخلاق کو سرینگر منتقل کیا گیا جس کے مُنہ پر چوٹیں آئی تھیں۔تاہم مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img