پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

ایک سال میں 22 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی:راہل

دھول پور،  :  کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ پانچ برسوں میں پندرہ امیر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ایک سال میں 22 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔
مسٹرراہل گاندھی آج دھول پور کے سونپیو میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں تقریر کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ان کی ’نیائے اسکیم ‘ سے پورے ملک کو فائد ہونے والا ہے اور دس لاکھ نوجوانوں کو ملک کی پنچایت میں روزگار دیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے آنے سے لوگوں نے مال خریدنا بند کردیا ہے۔ اس سے فیکٹریاں بند ہوگئیں ہیں اور نوکریاں کم ہوگئی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیائے یوجنا سے لوگوںکے جیب میں پیسہ آئے گاتو وہ مال خریدیں گے۔ فیکٹریاں شروع ہوں گی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔
مسٹر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مسٹر مودی نے گزشتہ پانچ برسوں میں پندرہ امیر لوگوں کے کھاتے میں پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ روپے ڈالے۔ انہوںنے رافیل سودے میں صنعت کار انل امبانی کو فائدہ پہنچایا۔
جاری۔یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img