منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

کولگام میں ووٹنگ کے بیچ مکمل ہڑتال

ایشین میل نیوز ڈیسک

کولگام،:: اننت ناگ پارلیمانی حلقے کی تین مرحلوں پر مشتمل پولنگ کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بیچ پیر کے روز ضلع کولگام میں مکمل ہڑتال رہی۔
یاد رہے  کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کولگام میں ہڑتال کی کال دی تھی۔


ادھر حکام نے ضلع کولگام میں پُر امن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے فقیدالمثال سیکورٹی بندوبست کیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے تمام بازاروں میں دکان و دیگر تجاری سرگر میاں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل حمل بھی معطل رہی تاہم پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل وحمل دیکھی گئی۔

ادھر حکام نے ضلع میں انٹر نیٹ سہولیات بنا بر احتیاط بند کی ہیں جبکہ وادی میں ریل سروسس کو بھی ایک دن کے لئے معطل رکھا گیا ہے۔
تاہم شہر سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع وقصبہ جات میں معمولات زندگی حسب معمول جاری رہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img