سرینگر//مرکزی سرکار کی ایک اینٹر پرائز ہاوسنگ اینڈ اربن ڈ یولپمنٹ کارپوریشن (HUDCO) کی جانب سے جے اینڈ کے بینک چیئرمین جناب پرویز احمد کو ایک اعزاز سے نوازا گیا جو اعزاز پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ریاست میں ہاوسنگ سیکٹر میں بینک کی قابل قدر کار کردگی دکھانے پر دیا گیا۔جے کے بینک کے سرپرست کو یہ اعزاز نئی دہلی میں ہڈکو (HUDCO) کے 49 ویں بنیادی دیوس پر اسکے چیئرمین اور منیجنگ ڈایئریکٹر کی موجودگی میں سابق ڈپلومیٹ، پریزیڈنٹ IHC اور چانسلرسینٹرل یونیورسٹی جموں شری گوپال سوامی پارتھا سریتھے نے دیا ۔اس شاندار تقریب پر کئی مالی اداروں کے سر براہاں، HUDCO کے بورڈ آف ڈایئریکٹرس ، جے کے بینک پریزیڈنٹ اشرف علی، زونل ہیڈ دہلی فیاض صدیقی، سرکردہ شہری اور HUDCO کی اعلیٰ انتظامیہ شامل تھیں۔ جے کے بینک کو یہ اعزاز مالی سال 2018-19کیلئے پرایؤیٹ سیکٹر زمرے میں دیا گیا جس میں ریاست جموں کشمیر میں ہاوسنگ سیکٹر کی ترویج و ترقی میں اس بینک نے نمایاں کار کردگی دکھائی ہے۔ جے کے بینک چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ نے اس ایوارڈ کو بینک بورڈ اور ریاستی سرکار کی رہنمائی کا نتیجہ بتایا جس میں بینک ملازمین کی محنت اور لگن شامل ِ حال ہے۔چونکہ ہر شخص کی بہبودی ایک اچھے مکان کی تعمیر سے تعبیر کی جاتی ہے لہٰذا ہم ریاست میں اس سیکٹر کی جانب خاصہی توجہ دے رہے ہیں ۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ اعزاز ہماری کاوشوں کی حوصلہ افزائی ہے اور ہم آئندہ بھی پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہر دئے جانے والے ہدف کو پورا کر نے کی کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینک کے مالی سال 2022کے کاروباری اہداف میں ہم ریاست میں 0.4ملین نئے گھر تعمیر کر رہے ہیں جنکی مالی ضرورتوں کا خیال جے کے بینک رکھے گا۔ چونکہ عام لوگ ہاوسنگ لون کی کاغذی طوالت سے اُکتا رہے ہیں اسلئے ہم اپنے ہاوسنگ لون کے ضوابط میں نرمی لا رہے ہیں اور اپنے ہاو¿سنگ لون گاہکوں کیلئے چند خاص مراعات دینے کا بھی سوچ رہے ہیں۔