اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت مکمل

ایشین میل نیوز ڈیسک
بجبہاڑہ :جنوبی ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی جھڑپ میں جاں بحق ہونے جنگجوؤں کی شناخت مکمل ہوگئی۔جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت پولیس ترجمان نے 25 سالہ صفدر امین بٹ ولد محمد امین ساکنہ زرپورہ بجبہاڑہ اور 25 سالہ برہان احمد گنائی عرف سیف اللہ ولد غلام محمد ساکنہ ملی پورہ کولگام حال اننت ناگ کے بطور کی۔صفدر نے 2017میں جنگجوئیت کی راہ اختیار کی تھی۔برہان کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فزیو تھراپی کررہاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں مہلوک جنگجو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img