منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

واگورہ بارہ مولہ میں جنگجو مخالف آپریشن

سرینگر/سیکورٹی فورسز نے واگورہ بارہ مولہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاﺅں کو سیل کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اتوار کے روز شام چھ بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے بارہ مولہ کے واگورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع کے مطابق فوج ، پیر املٹری فورسز اور ٹاسک فورس نے اس پورے گاﺅں کو سیل کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں ۔ دفاعی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ واگورہ بارہ مولہ گاﺅں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 29آر آر اور ایس او جی نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد واگورہ نو پورہ بارہ مولہ گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی آپریشن جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img