سر ی نگر/گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے سول سیکرٹریٹ سری نگر کا دورہ کر کے وہاں دربار کے سلسلے میں کئے جارہے اِنتظامات کا جائز ہ لیا۔ ببعد میں انہوں نے بمنہ کا دورہ کر کے پادشاہی باغ ۔ جھیل ولر ڈائیوریژن چینل پر جاری کام کا بھی جائز ہ لیا۔ اُن کے ہمراہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے چیف انجینئر ، تعمیر اتِ عام کے چیف انجینئر اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔کام کا جائزہ لیتے ہوئے صلاح کار نے تمام اڑچنوں کو دُور کر نے اور کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اسے جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے ۔صلاح کار نے رام منشی باغ میں آٹومیٹک گیج ریڈر سسٹم کا بھی معائینہ کیا ۔