ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

سرینگرپارلیمانی نشست پر انتخابات ،پولنگ مراکزسیل

سرینگر/ سر ےنگر بڈ گام پارلےمانی نشست پر جمعرات کو ہونے والے والے انتخا با ت کے پےش نظر دوروقبل ہی شہر سرےنگر کے ساتھ ساتھ ضلع گاندربل اور وسطی ضلع بڈ گا م مےں پولےس وفورسزاہلکا روں کو چوکس کر دےا گےا ہے۔ اس سلسلے مےں سوموار کو شہر سرےنگرمےں پولےس وفورسز اہلکا ر انتہا ئی الرٹ نظر آ ئے۔ سی اےن اےس کے مطا بق ۔اطلاعات کے مطابق18اپریل کودوسرے مرحلے کے انتخابات کے سلسلہ میں سرینگر بڈگام پارلیمانی حلقہ انتخاب میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس نشست پرہو نے والی ووٹنگ کے سلسلے مےں غےر معمولی سےکورٹی انتظاما ت کئے جا رہے ہےں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو یہ خدشہ لا حق ہو گےا ہے کہ ان انتخابات سے قبل یا انتخابات کے بعدجنگجو انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے کوئی کاروائی انجام دےں گے اور اور ان کا توڑ کرنے کیلئے پولےس اور فورسز کو چوکنا کر دیا گےا ہے۔سرےنگر مےں انتہا ئی چوکسی جا ری کر کے پو لیس اور نیم فوجی دستوں کو اہم مقامات پر تعےنات کر دےا گےا ہے۔ سرینگر اور دیگر حساس قصبہ جات میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے ہر لمحہ نظر گذر کو مزید فعال بنایاگیا ہے۔ پہلے ہی جاری ہائی الرٹ کے تحت پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اور اس مقصد کےلئے سخت حفاظتی انتظاما ت کے تحت سرینگر اور اس کے گرد نواح میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے گاڑیوں کی چیکنگ اور راہ گیروں کی پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران لوگوںکے شناختی کارڈ چیک کئے گئے جبکہ مصروف بازاروں میں گشت کے لئے عام کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی۔شہر خاص مےں بھی سےکورٹی کے انتظاما ت کئے جا رہے ہےں۔ ادھر شمال وجنوب کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے شہر میں داخل ہو نے کے راستوں پر گا ڑیوں کی با ریک بینی سے تلاشی لی جا رہی تھی اور گا ڑیوںمیں سوار مسافروں اور راہگیروں کو ہاتھ اوپر کر کے جا مہ تلاشہ لی جا رہی تھی۔ فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگائے اورسکوٹروںسوار مسافروں کو نیچے اتار کر ان کی جامہ تلاشی لی گئی ۔ا±دھر سیکورٹی ایجنسیوں نے تمام سیاسی لیڈران ،امیدواروںاور سیاسی سرگرمیوں سے وابستہ کارکنوں کو احتےاط برتنے کے ساتھ ساتھ انہیں معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی فےصلہ لیا ہے جس کے تحت کل سے ہی قرےب قرےب تمام جماعتوں کے لیڈران ،ورکروں اور دیگر کارکنوں کی سیکورٹی کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس دوران امن و امان میں کسی بھی قسم کا خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے مکا بھی فےصلہ کیا گےا ہے جس میں علیحدی پسند لیڈران کی نظر بندی میں توسےع اور بالائی زمین بائیکاٹ مہم چلانے والوں کے خلاف بھی سختی برتنے کا فےصلہ لیا گےا ہے۔اس دوران پولےس نے سرینگر بڈگام پارلیمانی انتخاب میں حرےت کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ان کے خلاف آپریشن وسےع کےا جا رہا ہے جس کے تحت پچھلے اےک ہفتے سے درجنوں حرےت لیڈران ،کارکنوں اور ان کے حامیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔انتخابات کو پر امن طور پر انجام دےنے کیلئے مزاحمتی نوجوانوں اور کارکنوں کے علاوہ مشتبہ افراد کی گرفتارےاں بھی جاری ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img