لندن، 9 اپریل : برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز نے پیر کو ایک بل منظور کیا جس میں بغیر معاہدہ یوروپی ممالک (ای یو) سے ہٹنے بریگزٹ پر روک لگانے کے سلسلہ میں مقررہ وقت کی حد بڑھانے کی کوشش کی ہے ۔
ممبران پارلیمنٹ کے ٹویٹس میں کہا گیا’’ ہاؤس آف لارڈز نے یوروپی یونین سے ہٹنے کے سلسلہ میں پانچ بل کو منظور کیا اور اسے ہاؤس آف کامنس یعنی ایوان نمائندگان کو واپس بھیج دیا۔اگر ایوان نمائندہ گان ہاؤس آف لارڈز میں تبدیلی پر متفق ہو جاتا ہےتو بل کو شاہی منظوری مل جائے گی اور یہ قانون بن جائے گا۔ اگر اگر ایوان نمائندہ گان غیر متفق ہو گا یا متبادل تبدیلی کی تجویز پیش کے گا تو بل ہاؤس آف لارڈ کے پاس واپس آ جائے گا‘‘۔
لیبر پارٹی کی رہنما يوویٹ کوپر نے یہ بل پیش کیا جس کا مقصد وزیر اعظم تھریسا مئے کو بریگزٹ کے سلسلہ میں تاریخ کو بڑھانے کے لئے درخواست کرنا ہے جو جمعہ کیلئے طے ہے۔
بریگزٹ کے لئے نئی ڈیڈ لائن 30 جون تک بڑھانے کا ارادہ ہے۔
اسپوتنک