رپورٹس کے مطابق آکلینڈ کی سخت حفاظتی جیل میں قید 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک کیا جائے گا اور ملزم کو قانونی معاونت فرام کی جائے گی جب کہ ملزم پر 50 افراد کے قتل اور 39 اقدام قتل کے جرم میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق ملزم پر دیگر الزامات ابھی زیر غور ہیں اور اگر ان تمام اقدامات میں وہ مجرم قرار دیا جاتا ہے تو 28 سالہ سیاہ فارم برینٹن ٹیرنٹ پہلا شخص ہوگا جسے نیوزی لینڈ کی عدالت کی جانب سے عمرقید کی سزا سنائی جاسکتی ہے اور ملزم کو عدالت سے کسی بھی قسم کی رعایت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ اسے پیرول پر رہائی کا حق بھی نہیں دیا جائے گا۔