کشمیر وادی میں معراج العالم ﷺکی تقریبات

کشمیر وادی میں معراج العالم ﷺکی تقریبات

سرینگر: آج وادی سمیت پورے عالم اسلام میں معراج العالم ﷺ کی تقریب سعید تزک و احتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس مناسبت کل رات آثار شریف درگاہ حضرتبل کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر اور وادی بھر کی مساجد و خانقاہوں میں شب خوانی کی بابرکت مجالس کاانعقاد کیا گیا۔

آج ریاست بھر میں سیر آسمانی کرنے والے” شہباز عرش پرواز“ سرکار دو عالم حضرت محمد رسول (ص) کے ”معجزہ معراج العالم“ کے سلسلے میں آج ریاست بھر میں روح پرور اور عظیم الشان تقریبات بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔

ریاست جموں و کشمیر کے آرپار تمام مساجد، خانقاہوں، آستانوں، دینی مدارس اور درسگاہوں میں بھی روح پرور اور بابرکت اجتماعات کا اہتمام کیا گیاجہاں سرکردہ علمائے دین، اسلامی مفکرین، واعظ، خطیب، مبلغین اور ائمہ مساجد نبی برحق، حضور پرنور حضرت محمد مصطفےٰ احمد مجتبیٰ کی اللہ تبارک و تعالیٰ کیساتھ ملاقات (معراج العالم) پر روشنی ڈالی۔

صوبائی انتظامیہ کشمیر اور ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں، جموں و کشمیر بینک اور کچھ رضاکار انجمنوں و اداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اور عاشقان رسول (ص) کو ہر ممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر اور وادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اور مسافر بردار گاڑیوں کیلئے ٹریفک نظام کا اعلان کیا ہے، جسکے تحت گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے الگ الگ روٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

اس دوران گاڑیوں پارکنگ کیلئے مناسب انتظامات بھی کئے گئے ہیں وادی میں معراج العالم کی مناسبت سے شب خوانی کی تقریب کل رات درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عقیدت مند بشمول خواتین اور بچے و بچیاں شرکت کرکے حضور اقدس (ص) کے تئیں اپنی عقیدت و محبت اور اللہ تعالیٰ کے تئیں اپنی فرمانبرداری اور اطاعت کا اظہار کیا۔

درگاہ شریف حضرت بل میں بدھ کی شام ساڑھے دس بجے نماز عشاءباجماعت ادا کرنے کے بعد شب معراج کی روح پرور مجالس کا آغاز ہوگا جبکہ پوری رات علماءکرام، مبلغین اور واعظ فلسفہ معراج العالم پر لوگوں سے خطاب کیا۔

جمعرات کی علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کے فوراً بعد عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ زائرین کی سہولیات کیلئے ٹریفک کا خصوصی روٹ پلان بھی مرتب کیا گیا تاکہ درگاہ حضرت بل آنے والے فرزندان ملت کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع بشمول دور دراز دیہات سے مرد وزن کی ایک بڑی تعداد آج صبح سے ہی درگاہ حضرت بل پہنچنا شروع کرے گی۔

اس سلسلے میں شہر کے کئی ایک مقامات پر عقیدت مندوں کےلئے ایس آر ٹی سی کی گاڑیاں وقف رکھی جارہی ہیں۔ درگاہ جانے والے زائرین کیلئے اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ رضاکار تنظیموں کی طرف سے لوگوں کیلئے مشروبات بھی دستیاب رکھی جائیں گی اور اس حوالے سے تمام طرح کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

ضلع اور صدر مقامات کے علاوہ دیگر مساجد معابد خانوں اور دینی مدارس میں بھی اس سلسلے میں فکر انگیز اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔ حشرو بڈگام، نہامہ پانپور اور پتی پورہ پلوامہ میں بھی معراج عالم کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے۔

چرار شریف اور پکھر پورہ میں بھی خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آثار شریف شہری کلاش پور، زیارت مخدوم صاحب کوہ ماراں، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ، زیارت دستگیر صاحب سرائے بل سرینگر، کھرہامہ، آثار شریف پنجورہ شوپیان، ایم شریف بانڈی پورہ، کعبہ مرگ ڈورو شاہ آباد درگاہ عالیہ بارہمولہ کے دیگر مساجد اور زیارت گاہوں پر بھی شب خوانی کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔

ممکنہ طور جمعہ کو آثار شریف حضرتبل سرینگر میں سب سے بڑا اجتماع منعقد ہونا متوقع ہے ،جس میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.