ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کے شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا رُکن پنچایت جمعرات کی صبح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) سے وابستہ عبد المجید ڈار ساکنہ شالی پورہ، کاترسو کو گذشتہ شام نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔
مذکورہ رکن پنچایت کو شدید اور نازک حالت میں سرینگر کے منتقل کیا گیا ۔اسپتالی ذرائع نے کہا کہ عبدالمجید ڈار کی موت دوران شب واقع ہوئی۔مرحوم نے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے پنچایتی الیکشن لڑ کر پنچ کا انتخاب جیتا تھا۔
ادھر جونہی مرحوم رُکن پنچایت کی میت آبائی گائوں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی۔