جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

ورلڈ کپ سے پہلے آئی سی سی نے اٹھایا یہ بڑا قدم ، اس انٹرنیشنل ایجنسی کے ساتھ مل کر بدعنوانی پر لگائے گا لگام اے سی یو اور انٹرپول پوری دنیا میں کھیلوں خاص طور پر کرکٹ سے بدعنوانی دور کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے اور اطلاعات کا تبادلہ کریں گے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی انسداد بدعنوانی یونٹ (اے سی یو) نے کرکٹ میں بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم کو مضبوط کرنے کے لئے عالمی ادارہ انٹرپول سے ہاتھ ملایا ہے۔ اے سی یو اور انٹرپول پوری دنیا میں کھیلوں خاص طور پر کرکٹ سے بدعنوانی دور کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے اور اطلاعات کا تبادلہ کریں گے۔

اے سی یو کے جنرل مینیجر الیکس مارشل کی گزشتہ ہفتے فرانس کے لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر میں انٹرپول کے اعلی حکام کے ساتھ ہوئی میٹنگ یہ فیصلہ لیا گیا۔

آئی سی سی کے ایک بیان میں مارشل نے کہا کہ آئی سی سی کے کئی ممالک میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے اچھے تعلقات ہیں، لیکن انٹرپول کے ساتھ کام کرنے کا مطلب ہے کہ ہم اس کے 194 ممالک سے بھی جڑ گئے ہیں۔ ہماری توجہ کھلاڑیوں کو بیدار کرنے اور بدعنوانی پر لگام لگانے پر ہے۔ اس مہم میں انٹرپول ہمارا اہم شراکت دار بن جاتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img