کانگریس کا منشور ناقابل قبول:بھاجپا

کانگریس کا منشور ناقابل قبول:بھاجپا

مانیٹرینگ ڈیسک

سرینگر/مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس کی جانب سے انتخابی منشور پر سخت ردعمل کاظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس کی وجہ سے ہی کشمیر کا ایک بڑا حصہ گنواءدیا ہے اور راہل گاندھی فوج کا حوصلہ توڑنا چاہتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کانگریس ایک ووٹ کا بھی حق نہیں رکھتی۔ ادھر بی جے پی کے قومی صدر امت کمار شاہ نے بھی کانگریس کے انتخابی منشور کو دیش کےلئے ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا منشور ملٹنٹوں اور نکسلواد کے آقاﺅں نے تیار کیا ہے ۔

مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ارون جیٹلی نے کانگریس کے انتخابی منشور میں افسپاءمیں ترمیم غداری کے الزام کے قانوں کو کاالعدم قراردیتے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں مذاکرات کو بحال کرنے کے وعدے پر اپنا شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابی منشور ملک کے عوام کےلئے ناقابل قبول ہے اور یہ ملک کو تقسیم کرنے کا فارمولہ ہے ۔

ارون جیٹلی کہا کہ کشمیر میں جاری شورش سے نمٹنے کےلئے فوج کو جو اختیارات دئے گئے ہیں اگر ان کو ان سے چھین لیا گیا اس سے فوج کے حوصلے پست ہوں گے ۔انہوںنے نئی دلی میں کانگریس کے انتخابی منشور کے جاری کرنے کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا منشور علیحدگی پسندوں کا پسندیدہ منشور ہے اور ایسا لگ رہا ہے ” الیکشن منفسٹو کانگریس نے نہیں بلکہ کشمیر کے انتہاءپسندوں اور ماﺅ نواز لیڈروں نے تیار کیا ہے“ ۔

انہوں نے کہا کہ اگر افسپا ءمیں ترمیم کی گئی تو اس سے فوج کا منوبل گر جائے گا۔سی این آئی کے مطابق اس دوران بی جے پی کے قومی صدر امت کمار شاہ نے بھی کانگریس کے انتخابی منشور پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ملک دشمن عناصر کو حوصلہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے ۔اور یہ پارٹی ایک بھی ووٹ کی حقدار نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.