راہل گاندھی نے لوک سبھا سیٹوں کے لئے اتحاد سے انکار کردیا: کجریوال

راہل گاندھی نے لوک سبھا سیٹوں کے لئے اتحاد سے انکار کردیا: کجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل   : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ساتھ اتحاد سے انکار کر دیا۔ مسٹر کجریوال نے میڈیا سے کہا’’ حال ہی میں دہلی میں ’آپ‘ اور کانگریس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے لئے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا‘‘۔
دہلی کانگریس صدر شیلا دیکشت نے اتوار کو کہا تھا کہ ’آپ‘ کے ساتھ اتحاد پر جلد ہی رسمی طور پر آخری فیصلہ بتا دیا جائے گا۔ ذرائع نے تاہم اشارہ دے دیا تھا کہ’آپ‘ سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دہلی کی ساتوں سیٹوں پر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قبضہ ہے۔ دہلی میں 12 مئی کو پولنگ ہو گی ۔
مسٹر کجریوال کے اس بیان کے بعد ان کے قریب ترین ساتھی رہے کمار وشواس نے ٹوئٹر پر طنز کیا-’’ہی رفیوزڈ، وہاٹ اے کال‘‘۔ انہوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں مزید کہا ’’تم نکلے تھے لینے سوراج سورج کی سرخ گواہی میں، پر آج سوئم ٹمٹما رہے جگنو کی نوکر شاہی میں …. ۔‘‘
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.