لاسی پورہ پلوامہ میں جھڑپ،چار جنگجوجاں بحق ،تین فوجی اہلکاراور پولیس اہلکار زخمی

لاسی پورہ پلوامہ میں جھڑپ،چار جنگجوجاں بحق ،تین فوجی اہلکاراور پولیس اہلکار زخمی

پلوامہ ۔۔۔۔۔۔۔۔جنوبی ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ میں سوموار کی صبح جنگجو مخالف آپریشن کے دوران اُس وقت فوج وفورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ،جب طرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔

ذرائع کا ہے کہ فوج کی چوالیس راشٹر رائفلز ،سی آر پی ایف ،ایس اوجی اہلکاروں نے اتوار اور سوموار کی درمیان لاسی پورہ پلوامہ نامی گائوں میں   جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد تلاشی کارروائی شروع کردی ،جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین جھڑپ میں چار جنگجوجاں ہوئے ،جنکی شناخت کا عمل جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔

پولیس ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کے دوران چار جنگجو جاں بحق ہوئے جنکی نعشیں اسلحہ سمیت مقام ِجھڑپ سے برآمد کی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں تین فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔تمام زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور اُنکی حالت مستحکم ہے ۔

 ادھر ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ خد مات منقطع کردی گئیں ۔دریں اثنا قصبہ میں پُرتشدد جھڑپوں اور بند کی بھی اطلاعات ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.