ماں اور بچیوں کی لاشیں برآمد

ماں اور بچیوں کی لاشیں برآمد

جموئی، 30 مارچ : بہار میں ضلع جموئی کے چکائی تھانہ علاقہ کے اجے ڈیم سے پولیس نے آج ماں اور دو بچیوں کی لاشیں برآمد کی ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر اجے ڈیم سے ایک خاتون اور دوبچیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔ مرنے والوں کی شناخت تیتیریا گاؤں کے باشندے لو چن راناکی بیوی مالتی دیوی ( 34) اور اس کی بیٹیاں سرسوتی کماری ( 8 ) اور نو ماہ کی بچی کے طور پر کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مالتی دیوی دودنوں سے لا پتہ تھی ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔
یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.