حاجی پور: 191 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد ، دو گ

حاجی پور: 191 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد ، دو گ

حاجی پور ، 30 مارچ :  بہار میں ضلع ویشالی کے لال گنج تھانہ علاقہ کے سرسا رام رائے گاؤں سے پولیس نے 191 کارٹن غیر ملکی شراب کے ساتھ دو تاجروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ سرسا رام رائے گاؤں میں واقع کھیت میں شراب کی کھیپ اتاری گئی ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس نے گزشتہ دیر رات چھاپہ مار کر 191 کارٹن ہریانہ میں تیا ر شدہ غیر ملکی شراب برآمد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ موقع سے دو تاجر روں رام ولاس رام اور ارجن کمار کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.