جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

کم ازکم آمدنی اسکیم پر کانگریس کا نیا اعلان، کہا۔ خواتین کے کھاتے میں آئیں گے 72000 روپئے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ’20٪ غریب خاندانوں کو ہر سال 72،000 روپئے ملیں گے

کانگریس پارٹی نے منگل کو کم از کم آمدنی کو لے کر نیا اعلان کیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی واقع کانگریس صدر دفتر میں پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے یہ اطلاع دی۔ سرجےوالا نے کہا کہ ’’ 72000 روپئے گھر کی خواتین کے کھاتے میں جائیں گے‘‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم مودی بتائیں کہ وہ اس کے حق میں ہیں یا مخالفت میں۔

سرجے والا نے کہا کہ ’20٪ غریب خاندانوں کو ہر سال 72،000  روپئے ملیں گے۔ یہ منصوبہ خواتین رخی ہے، یہ پیسے خواتین خانہ کے کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہری اور دیہاتی دونوں غریبوں کے لئے لاگو کیا جائے گا۔

سرجےوالا نے کہا کہ یہ کانگریس کی ’ غریبی مٹاؤ انصاف یاترا‘ کی اس ملک میں شروعات ہے۔ ’ غریب سے انصاف اور غریب کو انصاف‘۔ یہی ہے ’ انصاف‘ یعنی کم ازکم آمدنی منصوبہ۔ پریس کانفرنس میں سرجےوالا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومتوں نے آزادی کے بعد ہندوستان کی غربت کو 70 فیصد سے گھٹا کر 22 فیصد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بقیہ ہندوستان میں 22 فیصد غریبی کو دور کرنے کے لئے کام کریں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img