شمالی کشمیر کے اوڑی سے منشیات اسمگلر گرفتار، ہیروئن جیسا مواد ضبط

شمالی کشمیر کے اوڑی سے منشیات اسمگلر گرفتار، ہیروئن جیسا مواد ضبط

سری نگر، 6 مارچ:  جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے اوڑی قصبے میں ہفتے کے روز ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد ضبط کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اوڑی قصبے میں پولیس نے سنگانہ روڈ پر ہفتے کے روز ایک ناکہ لگایا دیا اور اس دوران ایک مشتبہ شخص نے پولیس دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس شخص کا تعاقب کیا اور اس کو پکڑ کے اسی کی جامہ تلاشی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ہیروائن جیسے مواد کا ایک پاکٹ بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد الطاف ولد عبدالحمید ساکن گوہالن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف شکنجہ سخت کس لیا ہے جس کے نیتجے میں آئے روز اسمگلروں کو پکڑا جا تا ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.