دہلی ہوائی اڈے پر نئے وائرس کی شناخت کے لئے لیباریٹری

دہلی ہوائی اڈے پر نئے وائرس کی شناخت کے لئے لیباریٹری

نئی دہلی،کووڈ۔ 19 کے نئے اور تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی شناخت کے لئے دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک جینوم سکوینسنگ لیباریٹری کی شروعات کی گئی۔
سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی اکائی انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹو بایولوجی (آئی جی آئی بی) کی مدد سے اسپائس ہیلتھ نے یہ لیباریٹری بنائی ہے۔ اسپائس ہیلتھ کفایتی ہوائی بازی خدمات کمپنی اسپائس جیٹ کی اکائی ہے۔ اب آر ٹی۔ پی سی آر جانچ میں کووڈ ۔ 19 سے متاثر مسافروں کے نمونے آگے جانچ کے لئے اس لیباریٹری میں بھیجے جائیں گے جہاں پتہ چل سکے گا کہ وہ کووڈ۔ 19 وائرس کے جس جینوم کا شکار ہوئے ہیں۔
نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے ہوائی اڈے پر ایک پروگرام میں لیباریٹری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر پال کووڈ۔ 19 ٹیکہ کاری کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے گروپ کے صدر بھی ہیں۔ اس موقع پر سی ایس آئی آر۔ آئی جی آئی بی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر انوراگ اگروال، اسپائس جیٹ کے صدر اور جنرل مینیجر اجے سنگھ اور اسپائس ہیلتھ کی چیف ایکزیکٹیو افسر اونی سنگھ بھی موجود تھیں۔
اسپائس ہیلتھ نے بتایا کہ وائرس کے جینوم سیکوینسکنگ میں 48 گھنٹے کا وقت لگے گا جبکہ نمونوں کی جانچ کے لئے دلی سے باہر بھیجنے پر ایک ہفتے تک کا وقت لگتا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.