نئی دہلی /دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویرسنگھ بدھوڑی نے جمعرات کو کہا کہ دارالحکومت کی ترقی میں پوروانچل کے باشندوں کا بہت ہی اہم تعاون ہے اور اس کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی جنتاپارٹی دہلی پردیش پوروانچل مورچہ کے زیراہتمام مکرسکرانتی مہوتسو میں ہزاروں کی تعداد میں موجود پوروانچل کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بدھوڑی نے آج انہیں تہوارکی بہت بہت مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہرشعبے میں پوروانچل کے لوگوں نے اپنی صلاحیت کامظاہرہ کیا ہے اور اپنی محنت کے دم پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔
اس موقع پر بھارتی جنتاپارٹی پوروانچل مورچہ کے صدر کوشل مشرا نے مسٹر بدھوڑی کا روایتی پاگ، ہار اور پٹکا پہناکراستقبال کیا