رعناواری اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی عام مریضوں کے لئے کھولنے کا مطالبہ

رعناواری اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی عام مریضوں کے لئے کھولنے کا مطالبہ

سرینگر /شہر خاص کے رعناواری علاقے میں واقع جواہر لعل نہرو میموریل اسپتال(جے ایل این ایم ایچ )کو کووڈ۔19مریضوں کے لئے مخصوص رکھا گیا ہے جب سے لیکر یہ اسپتال عام مریضوں کی آمد کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔

شہر خاص کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے ایشین میل کو ٹیلی فون پر بتایا کہ رعناواری اسپتال میں صرف کووڈ۔19مریضوں کا ہی علاج کیا جارہا ہے جبکہ دیگر مریضوں کے لئے اسپتال کا اوپی ڈی بلاک کیساتھ ساتھ شعبہ ایمر جنسی بھی بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد اس اسپتال میں طبی سہولیات سے مستفید ہورہی تھی ،لیکن جب سے یہ اسپتال کووڈ۔19مریضوں کے لئے مخصوص کیا گیا ،عام مریضوں کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کووڈ۔19بحران کے چلتے اسپتال کا اوپی ڈی بلاک عام مریضوں کے لئے کھولنا ممکن نہیں ہے ،تاہم شعبہ ایمرجنسی کو فوری طور پر کھول دیا جائے ،تاکہ کووڈ۔19کے بغیر دیگر مریض یہاں کی طبی سہولیات سے مستفید ہوسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.