پیر, نومبر 23, 2026
11.1 C
Srinagar

سپریم کورٹ نے نو سال بعد نعیم احمد خان کو ضمانت دے دی، بھائی منیر احمد خان نے کی تصدیق

نئی دہلی، 23 نومبر: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کشمیری علیحدگی پسند رہنما نعیم احمد خان کو دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق ایک معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کر رہی ہے۔

نعیم احمد خان، کے بھائی منیر احمد خان نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ منیر احمد خان جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ (JKNPF) کے سابق صدر  نعیم احمد خان  کے برادر ہیں۔

نعیم خان نے دہلی ہائی کورٹ کے 9 اپریل 2025 کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شالندر کور پر مشتمل ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس سے قبل دسمبر 2022 میں دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے بھی ان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔

این آئی اے نے نعیم خان کو 24 جولائی 2017 کو گرفتار کیا تھا اور وہ 14 اگست 2017 سے مسلسل میں ہیں۔یہ معاملہ تعزیراتِ ہند (آئی پی سی) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت درج ہے۔ این آئی اے کا الزام ہے کہ علیحدگی پسند رہنماؤں نے وادیٔ کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش کی اور اس مقصد کے لیے مالی وسائل حاصل کیے۔ تاہم، نعیم خان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے ہر مرحلے پر ان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شواہد ان کے خلاف بادی النظر میں مقدمہ ثابت کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو طویل قانونی کارروائی اور تقریباً نو سالہ قید کے بعد ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img