سری نگر، 23 نومبر: وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ شوپیاں منفی 3.9 ڈگری سیلسیس کے ساتھ وادی کا سرد ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پلوامہ میں منفی 2.7 اور گلمرگ میں منفی 2.0 ڈگری درج کیا گیا۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری ریکارڈ ہوا، جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 1.6 اور کپواڑہ میں منفی 1.4 ڈگری درج کیا گیا۔
دیگر علاقوں میں اونتی پورہ اور بڈگام میں منفی 1.8 ڈگری، کونبیل پامپور اور سری نگر ایئرپورٹ میں منفی 1.6 ڈگری، اننت ناگ میں منفی 1.8 ڈگری، بانڈی پورہ میں منفی 0.3 ڈگری، گاندربل میں منفی 0.7 ڈگری اور سونہ مرگ میں منفی 1.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر کوکرناگ میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری جبکہ بارہمولہ میں 0.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کولگام کا درجہ حرارت دستیاب نہیں ہو سکا۔
لداخ خطہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ سرد رہا، جہاں لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کرگل میں منفی 5.9 ڈگری جبکہ وادیٔ نوبرا میں منفی 4.7 ڈگری درج کیا گیا۔
دوسری جانب جموں صوبے میں درجہ حرارت نسبتاً بہتر رہا۔ کٹھوعہ میں 11.0 ڈگری، جموں ایئرپورٹ میں 10.8 ڈگری، رام بن میں 10.7 ڈگری اور جموں شہر میں 10.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کٹرا میں 10.4 ڈگری جبکہ بانہال میں 9.1 ڈگری درج کیا گیا۔
دیگر علاقوں میں بٹوت میں 8.3 ڈگری، بھدرواہ میں 1.9 ڈگری، ادھم پور میں 6.2 ڈگری، کشتواڑ میں 5.7 ڈگری، راجوری میں 3.6 ڈگری، پونچھ میں 7.4 ڈگری، ریاسی میں 8.7 ڈگری اور سانبہ میں 8.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں راتیں نقطۂ انجماد سے نیچے گزر رہی ہیں۔





