جمعرات, مارچ ۲۶, ۲۰۲۶
19.2 C
Srinagar

ایران نے آبنائے ہرمز سے ہندوستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی: عباس عراقچی

نئی دہلی،: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا کہ ایران نے ہندوستانی جہازوں اور کچھ دوسرے ’’دوستانہ ممالک‘‘ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران نے دوست ممالک بشمول ہندوستان ، روس، چین، عراق اور پاکستان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے دوست ممالک بشمول چین، روس، ہندوستان، عراق اور پاکستان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی،’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘دشمنوں اور ان کے اتحادیوں’ کے لیے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا تھا۔
آبنائے ہرمز ، ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے جس سے تیل اور گیس کی عالمی تجارت کا تقریباً 20 فیصد حصہ گذرتا ہے، جسے ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد روک دیا تھا۔’

اراغچی نے کہا۔ ’آبنائے ہرمز، ہمارے نقطہ نظر سے، مکمل طور پر بند نہیں ہے۔ یہ صرف دشمنوں کے لیے بند ہے۔ ۔‘ہمارے دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے”

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس سے قبل توانائی کی فراہمی میں عالمی رکاوٹوں اور ایندھن کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ساتھ حی ایران نے صدر ٹرمپ کے 15 نکاتی امن منصوبے کا مذاق اڑایا اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو ‘جعلی’ قرار دیتے ہوئے ‘اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں’۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img