جمعرات, مارچ ۲۶, ۲۰۲۶
19.2 C
Srinagar

راجوری سڑک حادثہ: خاتون اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق، شوہر زخمی

جموں،: ضلع راجوری کے کلر علاقے میں جمعرات کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق جبکہ ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق آج صبح کلر کے مقام پر ایک ماروتی سوئفٹ کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں ڈگری کالج پونچھ میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تبسم ناز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کے شوہر کو متعدد چوٹیں آئیں۔

زخمی کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت زیرِ نگرانی ہے۔

ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ (جی این ایس)

Popular Categories

spot_imgspot_img