جمعرات, مارچ ۲۶, ۲۰۲۶
19.2 C
Srinagar

جرمنی نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی قرار دیا

برلن ،: جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس جنگ کے لیے امریکا کا جواز قابلِ قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ غیر ضروری جنگ ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جرمن صدر کو خاموشی توڑ کر ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ کی مذمت کرنے پروہ انہيں سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کا معیار دوغلا ہے، مغرب کا یہ دوغلا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے، قانون کے حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بھی قانون کی پامالیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔

یواین آئی،رائٹرس

Popular Categories

spot_imgspot_img