پیر, دسمبر ۱, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

سوپور میں چوری کے دو الگ الگ معاملے حل، 2 ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد: پولیس

سری نگر: سوپور پولیس نے چوری کے دو الگ الگ معاملات کو حل کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور مال مسروقہ کو بھی بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس نے پولیس اسٹیشن بومائی اور پولیس اسٹیشن سوپور میں درج چوری کے دو الگ الگ معاملات کو کامیابی سے حل کیا ہے اور ملزموں کو گرفتار اور مال مسروقہ بر آمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے واقعے میں پولیس اسٹیشن بومائی کو نتھی پورہ کے عبدالرشید میر نامی ایک شخص کی جانب سے ان کی دکان الفجر ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے سامان کی چوری کے بارے میں شکایت موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بی این ایس کی دفعہ 305، 331 (4) کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر60/2025 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 29 نومبر 2025 کو ایک مشتبہ شخص غلام محمد لون ولد عبد الجبار لون ساکن یہامہ ہندوارہ کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے جرم کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ اس نے مسروقہ مال نتھی پورہ میں دریا کے قریب ایک باغ میں چھپایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انکشاف کی بنیاد پر سوپور پولیس نے مسروقہ مال بر آمد کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دوسرے واقعے میں پولیس پوسٹ بس اسٹینڈ (پولیس اسٹیشن سوپور) کو غلام محمد کنجوال ساکن سر سید آباد کی طرف سے ان کی بیکری کی دکان سے نقدی رقم چوری ہونے کی شکایت موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس ضمن میں بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 268/2025 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جرم کے ارتکاب کے 12 گھنٹوں کے اندر اندر شاکر صادق بٹ کا سراغ لگایا گیا اور اس کو ایس ڈی ایچ سوپور کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دوران پوچھ تاچھ اس نے جرم کا اعتراف کیا اور چوری شدہ نقدی رقم کی نشاندہی کی جس کو بعد میں بر آمد کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img